?️
سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن محمد البخیتی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ بہت جلد یمنی اخلاقی اصولوں اور عدل و انصاف کے ناقابل تسخیر ارادے سے میدان جنگ میں شکست کھا جائے گا اور تاریخ اس کی گواہی دے گی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی فوج کے ساتھ جنگ میں امریکہ کو شکست ہو گی کیونکہ اس کے پاس جنگجیتنے کے لیے ضروری ترین عناصر کا فقدان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ
تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے X چینل پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں تاریخ میں لکھنے کے لیے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ امریکہ جنگ ہار جائے گا، کیونکہ فتح کے اہم ترین عوامل میں انصاف پر یقین اور اس کا اخلاقی مقصد ہے جس سے امریکہ کوسوں دور ہے اور یمن کے پاس ہے۔
یمن کی انصار اللہ کے اس سینئر رکن کے مطابق اگرچہ امریکہ فوجی طاقت کے عنصر سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن وہ یمنیوں کی استقامت، شجاعت اور شہادت کی خواہش کے مقابلے میں کمزور ہے۔
البخیتی نے مزید کہا کہ یمن کی فوجی نقل و حرکت اخلاقی اور انسانی مقاصد پر مبنی ہے جو عرب اور اسلامی اقوام نیز دنیا کے خیر خواہ اور آزاد لوگوں کی مرضی کو ظاہر کرتی ہے۔
انصار اللہ کے سینئر عہدیدار نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکہ پہلے دور (جنگ) میں ہار گیا کیونکہ اس نے نسل کشی جیسے جرائم کی حمایت اور مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کیا تھا۔
انہوں نے ایک طرف مزاحمت کے محور اور دوسری طرف اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تصادم کو ایک عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بلاشبہ دنیا خیر و شر اور حق و باطل کے درمیان عالمی جنگ دیکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ
تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے آخر میں اشارہ کرتے ہوئے کہا: جس طرح یمن نے خوف کی وہ تمام دیواریں توڑ دی ہیں جو امریکہ نے کئی دہائیوں سے قائم کی تھیں، وہ بہت جلد دنیا کے تمام ممالک اور عوام کے لیے باعث الہام بن جائے گا۔ امریکہ کی براہ راست جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے۔”
مشہور خبریں۔
اسرائیلی خانہ جنگی اور سیاسی قتل و غارت کے بارے میں انتباہ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ
اپریل
انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی
جنوری
دفترخارجہ کی چینی سفیر کی طلبی اور احتجاج کی تردید
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترخارجہ نے سیکیورٹی صورتحال پر چینی
اکتوبر
شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف فوجی سیٹلائٹس کی اہمیت پر زور
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی سازشوں میں
مئی
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
النقب کونسل میں اردن کی رکنیت کے لیے امریکی صہیونی کوشش
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
اکتوبر
شام کے حکمراں عناصر کا اس ملک کے آئین کے بارے میں اظہار خیال
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سیاسی امور کے ترجمان یاسر الجندی نے اس ملک
دسمبر
بلاول اور مریم کو استعفی دے دینا چاہیے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
جولائی