?️
سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ امریکی گورننگ باڈی کے پاس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کو کم کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ منصوبہ نہیں ہے بلککہ امریکہ کی موجودہ پالیسی صرف تل ابیب کو مالی امداد اور ہتھیار فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق تجزیہ کار فلپ جیرالڈی نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے تیسرے دن وائٹ ہاؤس کی کارکردگی کے بارے میں اپنے تبصرے میں کہا کہ واشنگٹن کے پاس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کا نہ تو کوئی سنجیدہ منصوبہ ہے اور نہ ہی اسے اس معاملے میں کوئی دلچسپی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے خود کو صرف تل ابیب کو مالی امداد اور ہتھیاروں تک محدود رکھا ہے۔
اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سابق سی آئی اے افسر نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے کانگریس یا وائٹ ہاؤس میں پیدا ہونے والے معمولی بحرانوں کو تو حل کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں دکھائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا امریکی حکام اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان موجودہ جنگ میں صرف اسرائیل کو مالی امداد اور ہتھیار فراہم کرنا ہی کافی سمجھتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ریپبلکن جلد ہی اس پالیسی پر عمل کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی قبضے کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بارے میں حماس کی عسکری ونگ القسام بٹالینز کے کمانڈر محمد ضیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے کے پہلے مرحلے میں صیہونی دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر 5 ہزار سے زائد راکٹ داغے گئے اور اس حکومت کے فوجیوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ
کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2021کویت (سچ خبریں) کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے
مارچ
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے
مارچ
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
نومبر
وزیر اعظم نے جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی
مئی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر اظہار تشویش
?️ 22 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے
فروری