🗓️
سچ خبریں:ایک سعودی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جیسا کہ کویت کے ذرائع نے اس ملک کے ولی عہد شہزادہ کے سعودی عرب کے پہلے دورے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ ان کی گفتگو کا ایک اہم موضوع ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ ہوگا۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی (کونا) کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے ولی عہد مشعل الاحمد الصباح کا سعودی عر ب کا پہلا دورہ سعودی عرب کے "ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر انجام پا رہا ہے، سعودی عرب میں کویت کے سفیر علی الخالد الجابر الصباح نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ ایک تاریخی اور اہم سفر ہے کیونکہ یہ الصباح کے ولی عہد بننے کے بعد ایہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
درایں اثنا سعودی اخبار عکاظ نے پیر کے روز ایک کویت کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے ، جس نے اس سفر کو کویتی اعلی عہدہ داروں کے دورے سے تعبیر کیا ہے کہ اس سفر میں تیل اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا شامل ہوگانیز متعدد علاقائی ، عرب اور بین الاقوامی علاقوں میں جی سی سی ممالک کے مابین رابطہ کاری بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے مزید دعوی کیا ہے کہ کویتی ولی عہد کے اس دورے میں ایرانی جوہری مسئلے پردونوں فریقوں کا مؤقف، عرب تعاون کونسل کے ممبر ممالک کے داخلی معاملات میں ایران کی مداخلت ، جی سی سی سے متعلق امور پر گفتگو نیز یمن میں بحران کے خاتمے کے لئے سعودی عرب کے اقدام کے مطابق العلا معاہدے کی دفعات پر عملدرآمد کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبروں کے مطابق کویتی ولی عہد شہزادہ کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے،یادرہے کہ مشعل الاحمد الصباح کو اسی سال کی عمر میں کویت کے امیر نواف الاحمد الصباح کے حکم سے 7 اکتوبر 2020 کو کویت کا ولی عہد شہزادہ مقرر کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کے لیے صیہونیوں کی نئی چال
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے سائے میں غزہ کی جنگ بندی
مارچ
غزہ میں صیہونی جنگی طیارے کن علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں؟
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پوری غزہ کی پٹی بالخصوص فلسطینیوں کے گھروں اور پناہ
دسمبر
کورونا:ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی
اپریل
ایران کے خلاف کاروائی اسرائیل کے لیے کیسی رہے گی؟ پاکستانی وزیر دفاع کی زبانی
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
اپریل
آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری
🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے
مارچ
قاہرہ کو ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی پر تشویش
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے
مئی
یمن کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس
ستمبر
ٹرمپ کے مشیروں نے نیویارک میں موجود غیر ملکی حکام سے ملاقات کی
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر