?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے کربلا میں اربعین تقریب میں امام حسین کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کے اکٹھے ہونے کی اطلاع دی۔
عراقی خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے مقدس شہر کربلا میں صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے لاکھوں زائرین موجود ہیں جبکہ مختلف عراقی صوبوں سے زائرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی امام حسین کا چہلم منانے کے لیے مقدس شہر کربلا کی جانب پیدل آرہی ہے ۔
آستان قدس حسینی کے نائب متولی افضل الشامی نے اعلان کیا کہ اربعین کی تقریب میں شرکت کرنے کے لاکھوں افراد کربلا میں پہنچ چکے ہیں، انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ مزید زائرین اور جلوس کربلا شہر میں پہنچ رہے ہیں، کہاکہ سروس اور سکیورٹی کی صورتحال قابل اطمئنان ہے نیز زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں کوئی کمی نہیں ہے، اس کے علاوہ شہر کے اطراف کے تمام محوروں میں بھی سکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے۔
الشامی نے مزید کہا کہ زائرین خدمت کے لیے بنائے گئے سکیورٹی اور سروس پلانز ضرورت کے مطابق تبدیل ہوتےرہتے ہیں،بڑی تعداد میں زائرین کے لیے تمام سہولیات اور خدمات کی دستیابی پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے اعلان کیا کہ آستان قدس حسینی کے تمام حصوں میں موجود وسائل مزید زائرین کو خدمات فراہم کر سکتی ہیں۔
آستان قدس حسینی کے نائب متولی نے کہا کہ کربلا کی سڑکیں گاڑیوں کے لیے کھلی ہیں تاکہ زائرین کو شہر کے مرکز سے قریب علاقوں میں پہنچایا جا سکےجبکہ کاروں اور زائرین کی نقل و حرکت کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور منظم کیا گیا ہے نیز زائرین کو روضے کے قریب ترین مقام پر منتقل کرنے کے لیے آستان مقدس کی نقل و حمل کے ذرائع بھی دستیاب ہیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے جنگ بندی میں اسرائیل کے کارڈز کو کیسے خراب کیا؟
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق
نومبر
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر
کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے مسودے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی مسودے پر اب فریقین کے
جنوری
سیکورٹی تجزیہ کار: امریکہ عراق سے انخلاء کا خواہاں نہیں ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: سلامتی کے تجزیہ کار عبدالکریم خلف نے ایک بیان میں
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائیگی
?️ 30 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)
نومبر
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ
مارچ
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such