🗓️
سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر کو ایک ریپبلکن رکن کے اسلامو فوبک بیانات اور ان کی پارٹی کے ارکان کے غیر فعال موقف کی مذمت میں سختی سے کام لینا چاہیے۔
دی انڈی پینڈنٹ اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر نے ریپبلکن اقلیتی رہنما کیون میک کارتھی کو بزدل اور جھوٹا قرار دیا، یہ ریمارکس میک کارتھی کی طرف سے متعدد ریپبلکنز کے خلاف خاموشی اور بے عملی کے جواب میں ہیں، جن میں لارین بوبرٹ بھی شامل ہیں، جنہوں نے الہان عمر کے مذہبی جھکاؤ کی وجہ سےان کی توہین کی ہے۔
یادرہے کہ رابرٹ کولوراڈو ریپبلکن رکن نےلفٹ میں سوار ہوتے ہوئے طنزیہ لہجے میں کہا کہ عمر کے پاس بم ہو سکتا ہے،الہان عمر کے مطابق ایوان نمائندگان میں ریپبلکن اقلیتی رہنما کا اس طرح کے اسلامو فوبک ریمارکس کے سامنے غیر فعال ہونا ان کی کمزور قیادت کی علامت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس عمل کا تسلسل اسلامو فوبیا کے مسئلے کو معمول پر لانے کا باعث بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈیموکریٹک ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس معاملے پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں گی،واضح رہے کہ اب تک متعدد ریپبلکنز نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو کافی نہیں ہے اور الہان عمر کے مطابق اس طرح کے غیر مہذب فعل کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
لابیوں کا بادشاہ؛ امریکی سیاسی نظام نے بن سلمان کو کیسے بری کر دیا؟
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کو سرکاری طور
نومبر
افغانستان کا طبی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: یونیسیف کاانتباہ
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک کو
اکتوبر
امریکی قانون سازوں کا جو بائیڈن سے عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
🗓️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 50 کے قریب امریکی قانون سازوں نے امریکی
نومبر
انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی، مسجد اقصیٰ کے امام کا شدید رد عمل
🗓️ 20 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے
جون
کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل کیا گیا
🗓️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل
اپریل
ہم اسرائیلی دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : دمشق
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شام کی وزارت
اپریل
اسرائیل سے متعلق کوئی جہاز حال ہی میں باب المندب سے نہیں گزرا: انصار اللہ
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے سابق سربراہ صالح علی الصماد کی یوم شہادت کے
فروری
نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے،
مئی