کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تیل کی قیمت

?️

کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پیر کو اس وقت بڑھ گئیں جب اوپک پلاس نے پیداواری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، خزر پائپ لائن کنسرسیوم نے ڈرون حملے کے بعد برآمدات معطل کر دیں اور امریکہ، ونزوئلا کشیدگی نے سپلائی سے متعلق نئی بے یقینی پیدا کر دی۔

خبر رساں ایجنسی رویٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے فروری معاہدے کی قیمت 1.01 ڈالر (1.62 فیصد) اضافے سے 63.39 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی ایک ڈالر (1.71 فیصد) بڑھ کر 59.55 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اگرچہ دونوں بینچ مارک قیمتیں گزشتہ جمعہ مسلسل چوتھے مہینے بھی کمی کا شکار رہیں جو 2023 کے بعد طویل ترین منفی سلسلہ ہے—لیکن تازہ جغرافیائی تناؤ نے مارکیٹ کا رجحان بدل دیا ہے۔

اوپک پلاس نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر احتیاطی حکمتِ عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پیداوار میں موجودہ کمی برقرار رکھی جا سکتی ہے یا اختیاری ایڈجسٹمنٹ دوبارہ نافذ کی جا سکتی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے "ونزوئلا کے اوپر فضائی حدود کو بند تصور کرنے” کے بیان نے بھی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کی، کیونکہ یہ ملک تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نیکولاس مادورو سے بات ہوئی ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

آئی این جی بینک کے تجزیہ کاروں کے مطابق روسی توانائی ڈھانچے پر یوکرین کے بڑھتے حملے اور امریکہ–ونزوئلا تناؤ نے سپلائی کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسی دوران خزر پائپ لائن کنسرسیوم  جس میں روس، قزاقستان اور امریکی کمپنیاں شریک ہیں اور جو دنیا کی تقریباً ایک فیصد تیل سپلائی سنبھالتا ہے  نے اعلان کیا کہ روس کے بلیک سی ٹرمینل پر یوکرینی ڈرون حملے سے لنگرگاہ کو نقصان پہنچنے کے بعد آپریشن روک دیا گیا ہے۔

یورپ میں بھی روس–یوکرین ممکنہ امن معاہدے سے متعلق غیر یقینی کے باعث قیمتوں میں حالیہ گراوٹ رک گئی ہے۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز روس کے ایک آئل ریفائنری اور روستوف کے فوجی طیارہ ساز کارخانے کو نشانہ بنایا۔

ماہرین کے مطابق موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ تیل کی عالمی مارکیٹ ایک بار پھر جغرافیائی تناؤ کے اثرات کے زیرِ سایہ ہے، اور سپلائی سے متعلق خدشات قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیر

نیتن یاہو اپنے خلاف گواہوں کو راستے سے ہٹانے کے درپے

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے پہلے گواہ واللا نیوز

اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد

?️ 18 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ

نیٹو کی روس کو دھمکی

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر

شہر حماس کے قبضے میں 

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں

نیتن یاہو کا رفح پر حملے کا مقصد میڈیا کیا ہے ؟

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے اعلان کیا کہ نیتن

مقاومت کس طرح خطے کا کمپاس بن گئی؟ / صہیونی منصوبے کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:  اس حقیقت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ

عمان میں بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے زخمی مسافر

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   عمانی میڈیا نے آج شام بدھ کو اطلاع دی کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے