کابل میں لگاتار تین بم دھماکے

بم دھماکے

?️

سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار تین بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

کابل کی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں ہونے والے بموں کے تین دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے،کابل پولیس کے ترجمان "فردوس فرامرز” نے بتایا ہے کہ بم کا پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بارہ منٹ پر پغمان سٹی کے علاقے ” قلعہ عبد العلی” میں ہوا جس میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بم کا دوسرا دھماکہ آٹھ بجکر 38 منٹ پر ہوا جو کابل سٹی کے علاقے” قوای مرکز” کیا گیا، اس واقعے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا کہ جس کے نتیجے میں کم از کم چار افرد زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق بم کا تیسرا دھماکہ آٹھ بجکر 55 منٹ پر ہوا، اس واقعے میں بھی ایک گاڑي کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے ایک شخص زخمی اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اگرچہ ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہيں کی ہے تاہم عام طور سے ان حملوں کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا جاتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا پہلی بار تل ابیب کا دورہ

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان

امریکہ کی طاقت اور بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثر

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے لیے نیا سال اس ملک کے

محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی

فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات

یوکرین میں روزانہ ملٹری کارگو پہنچتا ہے: واشنگٹن

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ

صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اہم کاروائی

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اس تحریک پر پابندی کے

ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے

یمن میں خوراک فراہم کرنے کے لیے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں: اقوام متحدہ

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے ناکافی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے