?️
سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے مغرب میں واقع علاقے سرکاریز میں کل شام ہونے والے داعش کے دہشت گردانہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
کل شام کو کابل کے مغرب میں سرکاریز کے علاقے میں واقع امام محمد باقر مسجد کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کے نتیجے میں، بہت سے حسینی عزادار شہید یا زخمی ہوئے، کابل میں طالبان کی سکیورٹی کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ ایک پہیے میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد نے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ کابل پولیس نے اس دہشت گردانہ دھماکے میں شہداء اور زخمیوں کی ابتدائی تعداد 8 شہید اور 18 زخمی بتائی تھی، تاہم خبری ذرائع نے چند گھنٹے بعد ان تعداد میں اضافے کی اطلاع دی، یاد رہے کہ سرکاریز کے علاقے میں ہونے والے اس دہشت گردانہ دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کابل کے مغرب میں ہونے والے اس حملے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ طالبان کی عبوری حکومت کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کابل اور مزار شریف میں حسینی عزاداروں پر دو دہشت گردانہ حملوں کو روک دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم مزاحمت
جولائی
ٹرمپ کی موت کی خبر شائع
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر
ستمبر
سعودی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام
مارچ
میرا کے بیان سے سوشل میڈیا صارفین حیران
?️ 22 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا اکثر نے ایک
اگست
غزہ میں امریکی-صیہونی امدادی منصوبہ پہلے سے ہی ناکام تھا:یونیسف
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:یونیسف نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے غزہ میں
جون
ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی
?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا
نومبر
نیتن یاہو اپنی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 2 ملین شیکل کے خواہاں
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ وزیر
اکتوبر
وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے احترام
نومبر