?️
سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے پاس 2035 تک تقریباً 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ چین کے پاس 2035 تک تقریباً 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے،نیٹو اتحاد کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس اتحاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ زیادہ خطرناک اور مسابقتی دنیا میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس ہماری سلامتی کے لیے سب سے براہ راست خطرہ ہے، لیکن وسیع سطح پر ہمارا سکیورٹی نقطہ نظر بھی تشویشناک ہے اس لیے کہ ایک طرفچین اپنی صلاحیتوں کے بارے میں کسی شفافیت کے بغیر اپنے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کر رہا ہے اور دوسری طرف ایران اور شمالی کوریا بھی اپنے جوہری اور میزائل پروگرام تیار کر رہے ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری نے ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق نیٹو کی 18ویں سالانہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طویل مدتی میں اپنے نقطہ نظر پر نظرثانی کرنے اور اسے زیادہ خطرناک اور مسابقتی دنیا کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، ہمیں چین کا مقابلہ کرنا ہوگا جس کے پاس 2035 تک تقریباً 1500 وار ہیڈز ہوں گے۔
واضح رہے کہ جی 7 ممالک نے چین سے کہا کہ وہ اسٹریٹجک ہتھیاروں کے خطرے کو کم کرنے کے مقصد سے امریکہ کے ساتھ بات چیت کرے،اسی دن چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 7 ممالک من مانے طریقے سے دوسرے ممالک کی جوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں جبکہ وہ خود بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو کمزور کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن کی ناکہ بندی ختم ہونا چاہیے:یمنی حکومت
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اگست
میں تھا جس نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل دیئے تھے: ٹرمپ
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے
مارچ
امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی
فروری
پہلی بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز وینسن کو نشانہ بنایا گیا؛یمن کا دعویٰ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان
اپریل
پابندیوں سے ڈالر کی بالادستی خطرے میں: امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اپریل
موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ
جولائی
اسرائیلی فوجیوں کی جنگ سے بیزاری؛ فوجی ذخائر میں شدید بحران
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ آدھے سے
مارچ
5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا
مئی