?️
سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی امریکہ مشرق وسطیٰ سے انخلاء کرتا ہے، چین بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور سکیورٹی اور ٹیکنالوجی پر تعاون کر کے خطے کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دے کر امریکہ کی جگہ لینا چاہتا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جن کے ساتھ چین تعلقات بہتر کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ 400 بلین ڈالر کے اس معاہدے پر پیشرفت کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا چین نے وعدہ کیا ہے اور سینئر ترک سفارت کار نے بھی چین کو نشانہ بنانے والی میڈیا رپورٹس پر کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ چین ایک ایسے وقت میں خطے میں واشنگٹن کے دوستوں اور دشمنوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دے رہا ہے جب امریکہ کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ سے دباؤ کا شکار ہے اور خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو کم کرنے کے کی کوشش کررہا ہے۔
درایں اثنا واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ چین خطے میں اہم کردار کے لیے مزید امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا،تاہم مشرق وسطیٰ کے ممالک تیزی سے بیجنگ کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ سے امریکہ کے مکمل انخلاء کی صورت میں چین خطے کے ممالک سے تیل خریدنا جاری رکھے گا نیز انفراسٹرکچر اور سکیورٹی اور ٹیکنالوجی تعاون میں سرمایہ کاری کو وسعت دے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہی
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر
اگست
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر
وفاقی وزیر تعلیم کے بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل
?️ 19 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی
اپریل
زهران ممدانی کون ہے؟ جو نیویارک کا میئر بنا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: زهران ممدانی نئی یارک شہر کے پہلے مسلمان میئر ہیں جنہوں
نومبر
اسرائیلی حملے سے ایرانی اتحاد ہوا مضبوط: فرانسیسی تجزیہ کار
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "الاخبار” سے بات چیت میں ایک فرانسیسی
جولائی
اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد
ستمبر
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ
جینن کیمپ کا جامع محاصرہ اور شدید لڑائی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے مسلسل آٹھویں روز بھی شمالی مغربی
جنوری