?️
سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو لےکر چین نے امریکہ کو فوجی تصادم کا انتباہ دیا ہے۔
امریکہ میں چین کے سفیر کن گانگ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اسی طرح تائیوان کو چین سے آزادی کے لئے اکساتا رہے تو بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان عسکری تصادم ہو سکتا ہے، آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف پر بسنے والے چینی باشندے ہیں، چین تائیوان کے دوبارہ الحاق کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
یاد رہے کہ یوکرین کے محاذ پر روس اور امریکہ پہلے ہی آمنے سامنے ہیں اور جنگی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ نیٹو بھی روس کے خلاف صف آرا ہوتا نظر آرہا ہے، تاہم چین کی جانب سے امریکہ کو تائیوان کے معاملے میں مداخلت سے روکنے کے لیے جنگ کی دھمکی، امریکی صدر جوبائیڈن کو دیگر خطوں میں مداخلت کی پالیسی پر ازسر نو غور کرنے کی ترغیب دلانے کےلئے کافی ہے ، اس لئے کہ گزشتہ روز یوکرین کے صدرنے کہا تھا کہ مغرب کی افراتفری نے یوکرین کی معیشت کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولاد میر زیلینسکی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ کچھ ممالک کے رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ کل جنگ ہوجائے گی ، یہ افراتفری اورگھبراہٹ پھیلانے والے بیانات ہمارے ملک کومہنگی پڑیں گی،ملک میں عدم استحکام یوکرائن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔
سفارت کاروں کوواپس بلانے کے اعلان پرتنقید کرتے ہوئے یوکرینی صدرولادمیرزیلینسکی کا کہنا تھا کہ کچھ ملک اپنے سفارتکاروں کوواپس بلا رہے ہیں، سفارت کارکپتان کی طرح ہوتے ہیں جنہیں ڈوبتے ہوئے جہاز سے سب سے آخر میں نکلنا چاہیے، یوکرائن ٹائٹینک نہیں ہے اس لئے سفارتکاروں کوواپس بلانا غیرضروری اقدام ہے۔
چند روز قبل امریکہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنے سفارت خانے سے غیر ضروری سفارتی عملے اور اہل خانہ کو وطن واپس آنے کا حکم دیا تھا،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ روس کی جانب سے یوکرائن پر مسلسل حملے کی دھمکیوں کے بعد کیاگیا،واضح رہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک اپنے مفادات کے تحت یوکرین اور روس کے مابین کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
خطے کے امن کے لیے فلسطین کے مسئلے کا عادلانہ حل ضروری: سعودی عرب
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت
اپریل
ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا
فروری
ایرلینڈ میں صہیونی مصنوعات پر پابندی
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:ایرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی
جولائی
بھارتی عدالت کا بھی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے اس ریاست میں تعلیمی اداروں
مارچ
وزیر اعظم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس
مئی
عراقیوں نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی سیاسی ستونوں اور جماعتوں کے سربراہان نے سویڈن کے
جولائی
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
سعودی شہریوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کے ہاتھوں میں صیہونی جاسوس سافٹ وئر
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:2017 میں اسرائیلی حکومت نے مبینہ طور پر سعودی سکیورٹی فورسز
اگست