🗓️
سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر جاتی ہیں تو یہ چین کے داخلی معاملات میں ہوگی جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچیں گی، نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین نے امریکا کو خبردار کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان زو لی جین نے کہا ہے کہ امریکی اسپیکر کا دورۂ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت شمار ہوگا،چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا اور امریکی اسپیکر کے دورۂ تائیوان کے خطرناک سیاسی اثرات برآمد ہوں گے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زو لی جین کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،دوسری جانب چین کی فوج نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ، اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے،ان کی حفاظت کےحوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کے بعد صیہونی حکومت کے نقصانات
🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 35 دن گزر چکے
نومبر
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو
جولائی
کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
🗓️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
جولائی
پی ٹی آئی کو صدر عارف علوی سے کافی توقعات تھیں، علی محمد خان
🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان
مارچ
وفاقی کابینہ کا اجلاس
🗓️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے
جولائی
یمن میں اقوام متحدہ کے ایلچی کی عمانی حکام سے ملاقات
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے مسقط
اکتوبر
صیہونیوں نے اپنی بے بسی کا اعتراف کیا
🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ کسی بھی
دسمبر
توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل
🗓️ 23 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے
دسمبر