?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے اس متنازعہ دعوے پر کہ تائیوان کو اقوام متحدہ سے منسلک اداروں میں رکھا جانا چاہیے، بیجنگ حکومت کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ متحد چین کے اصول کے ساتھ ساتھ تائیوان کے ساتھ اپنے وعدوں پر عمل کرے،یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے کل کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کے نظام اور اس سے منسلک اداروں میں تائیوان کو شامل کرنے کی کوششوں میں واشنگٹن کی مدد کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ بیان1949 میں چین کی عوامی جمہوریہ بننے کے بعد اقوام متحدہ میں چین کی پوزیشن کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا،چینی سفارت خانے نے بلنکن کے دعوے پر اپنا رد عمل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 50 سال قبل امریکہ تائیوان کو سرزمین چین سے الگ کرنے میں ناکام رہا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہوگا۔
اسی دوران بیجنگ میں تائیوان کے مواصلاتی دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے خبردار کیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور اسے اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ”اقوام متحدہ آزاد ریاستوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، جب کہ واحد چین کے اصول کے مطابق، جسے واشنگٹن بھی قبول کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، تائیوان اپنی خود مختاری کے باوجود اب بھی چین کی سرزمین کا حصہ ہےاور اقوام متحدہ میں اس کی نمائندگی بیجنگ کے ذمہ ہے۔
یادرہے کہ بیجنگ حکومت نے پہلےبھی خبردار کیا تھا کہ امریکہ ایسے بیانات دینے سے گریز کرے جس سے تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو غلط پیغام جا سکےجبکہ علیحدگی پسندی کی کسی بھی کوشش کو بیجنگ سے جنگ کے علاوہ کوئی جواب نہیں ملے گا۔
مشہور خبریں۔
بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک
جولائی
حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے
دسمبر
سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ
فروری
عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے
جولائی
کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب
?️ 14 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ سُپر اسٹار کرینہ کپور سوشل میڈیا پر
جولائی
عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مارچ