چین کا امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو سپرسونک میزائل بنانے پر انتباہ

چین

🗓️

سچ خبریںچین نے سپرسونک میزائل بنانے میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے تعاون سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا یوکرین کی طرح ایک اور جنگ میں داخل ہوسکتی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے ایلچی نے امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کو سپرسونک میزائل بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے،خبر رساں ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے خبردار کیا کہ اگر تعاون کے منصوبے پر عمل کیا گیا تو دنیا کے دیگر حصے ایک اور جنگ میں داخل ہو سکتے ہیں جیسا کہ یوکرین میں ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے اعلان کیا کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا نے سپرسونک ہتھیاروں اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے،یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں شروع کیے گئے نئے دفاعی اتحاد نے آسٹریلیا کو مجبور کیا کہ وہ امریکی-برطانوی حمایت یافتہ جوہری آبدوز پروگرام کے حق میں روایتی فرانسیسی آبدوزوں کے معاہدے کو ختم کرے۔

واضح رہے کہ جانسن، امریکی صدر جو بائیڈن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ آسٹریلیا کے روایتی آبدوز پروگرام کی پیش رفت سے خوش ہیں اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ

🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے

سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لیکر جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور

🗓️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس

ایران کے راکٹ شہر کے بارے میں عطوان کا تجزیہ

🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے

امریکیوں میں زندگی کی امید میں حیرت انگیز کمی

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ

’تحریک لبیک پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہیں‘ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

🗓️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں یکم نومبر کو 2017 کے

چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

🗓️ 8 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی

امریکہ کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا معاملہ، عراقی تجزیہ کار نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا

🗓️ 23 جون 2021بغداد (سچ خبریں)   امریکہ نے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی کرتے

بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان

🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے