?️
سچ خبریں:عربی میڈیا کے مطابق جہاں ہر لمحہ یمن کے بحران کے حل کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں وہیں اس عمل میں چین کا کردار بھی نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔
بغداد الیوم نیوز سائٹ نے یمن میں قیام امن کے حوالے سے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حوثیوں کے ساتھ سعودی بحران کے حل سے متعلق امکان میں اضافے سے یمن کے سلسلہ میں چین کے کردار کا مسئلہ بھی زیادہ نمایاں ہوا ہے،ایک نئی حکمت عملی جس نے ایک بار پھر امریکیوں کو چونکا دیا ہے جبکہ وہ ابھی تک تہران اور ریاض کے درمیان چین کی ثالثی کے صدمے سے باہر نہیں آسکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ایک انتہائی سنجیدہ اقدام میں، بظاہر یمن میں جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، امریکی میڈیا نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا کہ 2023 کے آخر تک جاری رہنے والے جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاہمیمنیوں نے ابھی تک اس معاملے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔
انسائیڈر ڈیٹا بیس پر شائع ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی میڈیا نے تاکید کی کہ اس معاملے میں سب سے حیران کن مسئلہ یہ ہے کہ اس عمل میں امریکہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کی مکمل عدم موجودگی ہے جبکہ چینیوں کا واضح کردار ہے۔
بغداد الیوم نے مزید لکھا ہے کہ یمن میں چین کا کردار ابھی تک واضح نہیں ہے کیونکہ مذکورہ امریکی نیوز سائٹ نے یمن میں جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں چین کے کردار کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ یہ کردار ریاض اور تہران کے درمیان چین کی ثالثی کے نتائج ہیں یا اس جنگ بندی میں چینی براہ راست ملوث ہیں۔
مشہور خبریں۔
عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی
جون
سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی ویلتھ فنڈ، جو سعودی خاندان کی سرپرستی میں کام
جنوری
عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک
فروری
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے
مارچ
ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ ایران-امریکہ مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتا ہے:امریکی ایلچی
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے کہا ہے کہ ایران کے
مئی
حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے
دسمبر
بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
نیتن یاہو ہٹلر سے بدتر ہے: اردگان
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہر کوئی
دسمبر