چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا تعاون؟

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا تعاون؟

?️

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا تعاون؟

 دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتیں، چین اور امریکہ، تجارتی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نئے دور کے مذاکرات کا آغاز کر چکی ہیں۔ یہ بات چیت ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب دونوں ملکوں کے صدور کی ممکنہ ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہفتہ کے روز کوالالمپور میں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی۔چینی وفد کی قیادت ہے لی فِنگ، نائب وزیرِاعظم چین، جبکہ امریکی وفد کی سربراہی اسکاٹ بَیسنٹ، وزیر خزانہ امریکہ، کر رہے ہیں۔

ان مذاکرات کا مقصد تجارتی محاذ آرائی میں مزید شدت کو روکنا اور ممکنہ طور پر شی جن پِنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان براہِ راست ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے، جو آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے APEC اجلاس کے موقع پر ہو سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں چین کی جانب سے نایاب معدنی عناصر (Rare Earth Elements) کی برآمدات پر سخت کنٹرولز کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ چینی مصنوعات پر نئے بھاری محصولات (ٹریفز) عائد کر سکتے ہیں — اور حتیٰ کہ چینی صدر کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر سکتے ہیں۔

چین اور امریکہ کے درمیان عارضی تجارتی معاہدے کی مدت 10 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، اور اگر اسے توسیع نہ دی گئی تو ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن نے چینی کمپنیوں کے خلاف ٹیکنالوجی سے متعلق پابندیاں سخت کر دی ہیں اور یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکی بندرگاہوں پر آنے والے چینی بحری جہازوں پر اضافی محصولات عائد کر سکتا ہے۔جواب میں، چین نے بھی جوابی اقدامات کیے ہیں.

چینی وزارتِ تجارت نے اس ہفتے ایک غیر معمولی اجلاس میں غیر ملکی کمپنیوں کو یقین دلایا کہ یہ اقدامات معمول کی تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے نہیں، بلکہ قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک قانونی اور جائز اقدام ہیں، جن کا مقصد مؤثر نگرانی کا نظام قائم کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

الجولانی کے قتل کی کوشش ناکام بنانے کی خبروں کی تردید 

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:شامی حکومت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس

برداشت کی جنگ

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:کل اپنے 40ویں دن میں داخل ہو رہا ہے اور ابھی

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت، حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 25 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا انکشاف

?️ 28 دسمبر 2025 صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت

امریکہ کے مقابلہ میں ایران کی سیاسی قوت؛معروف عربی اخبار کی زبانی 

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:معروف عربی اخبار نے لکھا کہ ایران نے منطق، صبر

کورونا: پاکستان میں ایک روز 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کی پاکستان میں پانچویں لہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے