سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت میں چینی کھانے پیش کر رہے ہیں۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کچھ چینی شہریوں نے بھی کربلا کے راستے میں زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگایا ہے،عراقی میڈیا کے مطابق رواں سال کچھ چینی شہریوں نے بھی زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگایا ہے اور اس طرح کربلا کے راستے میں زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی میڈیا نے کچھ تصاویر بھی نشر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی شہری امام حسین کے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں، قابل ذکر ہے کہ اربعین مارچ گزشتہ کچھ دنوں سے شروع ہوچکا ہے جس میں عراق اور دنیا بھر سے کروڑں کی تعداد میں زائرین نجف سے کربلا کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ راستے میں مختلف موکب لگائے گئے ہیں جہاں زائرین کی پذیرائی اور خاطر مدارات ہوتی ہے، یہ دنیا کا واحد اجتماع ہے جہاں زائرین کو کھانے پینے کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات کی چیزیں دوگنی چگنی قیمت پر فروخت نہیں کی جاتیں بلکہ یہاں ہر چیز بغیر کسی قیمیت کے میسر ہوتی ہے اور عراقی عوام زائرین کی خدمت کو اپنے لیے فخر سمجھتے ہوئے ان کی منتیں کرتے نظر آتے ہیں۔