🗓️
سچ خبریں: چلی کے متعدد وکلاء نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
چلی کے 650 سے زائد وکلاء نے ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت میں صیہونی حکومت اور اس کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیگ کی عدالت نے انسانیت کے حق میں فیصلہ سنایا
یہ شکایت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی قابضین کے نسل کشی پر مبنی اور انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے درج کی گئی ہے۔
یہ شکایت وکلاء کے ایک گروپ نے دائر کی ہے جس کی سربراہی نیلسن حداد کر رہے ہیں جو مصر، عراق اور اردن میں چلی کے سابق سفیر رہ چکے ہیں۔
حداد نے بتایا کہ لاطینی امریکی ممالک سے مزید وکلاء کا اس مقدمے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کی وجہ سے اس حکومت کے خلاف مذکورہ عالمی عدالت انصاف میں دو بار شکایت درج کی ہے اگرچہ اس حکومت کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں ہوا لیکن اس عالمی سطح پر اس کی ساکھ ضرور خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے صیہونیوں میں شدید اختلاف پیدا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن اور صیہونی حکومت کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے جنگجوؤں نے اپنے شدید
دسمبر
شام میں دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کا امریکی منصوبہ
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک کے
جنوری
صیہونیوں کی چال،ایران کی چوکسی اور عالمی برادری کی خاموشی
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب سے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے
اکتوبر
فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی
جون
وزیر اعظم نے 2023 کے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی
🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو
جولائی
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری
صیہونیوں اور حزب اللہ کے ما بین کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی فوج کے ریٹائرڈ افسر بریگیڈیئر جنرل محمد الحسینی نے اپنے
مئی
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
🗓️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری