?️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے لیے پیغام بھیجا ۔
روسی ایلیم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ڈھانچہ ملکوں کے جائز مفادات کے احترام کی بنیاد پر تشکیل دیا جائے،اس سلسلے میں پیوٹن نے بین الاقوامی سیاست میں عرب ممالک کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
روس کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک جن کی آبادی نصف ارب سے زیادہ ہے، اہم بین الاقوامی پالیسیوں میں بڑھتا ہوا کردار ادا کرسکتے ہیں ، یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو پیوٹن نے مغربی ممالک کی پالیسیوں اور دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی ان کی مسلسل کوششوں پر تنقید کی۔
قابل ذکر ہے کہ روسی صدر نے عرب لیگ کے سربرہان کے نام ایسے وقت میں لکھا ہے کہ جبکہ وہ یوکرین کے ساتھ ایک ایسی جنگ میں مشغول ہے جس میں بالواسطہ تمام مغربی اور نیٹو کے اتحادی ممالک شامل ہیں، اس کے علاوہ تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے اوپک پلس کے حالیہ فیصلہ کو بھی مغربی ممالک میں عرب حکمرانوں کی جانب سے روس کی کھلی حمایت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے
نومبر
یمن: کچھ کمپنیوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑنے کے لیے آخری تاریخ مانگی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایک بیان
جون
کورونا کا قہر جاری، دارلحکومت میں 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اس
مارچ
سروے: ٹرمپ کی پالیسیوں نے آدھے امریکیوں کی مالی حالت بدتر کر دی ہے
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پانچویں
دسمبر
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں بحرین کا حیران کن بیان
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: بحرین کی حکومت نے عجیب و غریب طرز عمل کے
اکتوبر
جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے
اگست
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل