🗓️
سچ خبریں:شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ سیول اورواشنگٹن کی جانب سے اس کی خیر سگالی کے مخالفانہ جواب کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں سکیورٹی کی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ سیول اور واشنگٹن نے پیانگ یانگ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا ایک موقع گنوا دیا ہے اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے کشیدگی بڑھانے کا انتخاب کرتے ہوئے سکیورٹی کے سنگین بحران کا خطرہ ایجاد کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں شمالی کوریا کی سیاسی شخصیت کم جونگ چول کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے رہنما کم جونگ ان اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقاتوں میں نمایاں کردار ادا کیا،تاہم سیول اور واشنگٹن نے پیانگ یانگ کی خیر سگالی کا مخالفانہ اقدامات سے جواب دیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی جانب سے امریکی مشقوں میں حصہ لینے کی سیول کی منافقت کے بارے میں دی جانے والی کل کی وارننگ کے بعد پیانگ یانگ مسلسل دوسرے دن دونوں کوریاؤں کے درمیان ایمرجنسی لائن بند کر دی جسے کھلے ہوئےصرف ایک ہفتہ ہی ہوا تھا ۔
تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے شمالی کوریا کے حکام کے تبصرے کے جواب میں دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کا پیانگ یانگ کے لیے کوئی دشمنانہ ارادہ نہیں ہے،پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ پہلے میں اس بات کا اعادہ کرتی ہوں کہ مشترکہ فوجی مشقوں (امریکہ اور جنوبی کوریا) کی نوعیت خالصتا دفاعی ہےجو ہم نے کئی بار کہا ہے اور یہ ایک بہت اہم نکتہ ہے۔
مشہور خبریں۔
عدالتی اصلاحات نہ کی گئی تو ملک اقتصادی بحران کا شکار رہے گا
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں
جون
برکس ممبران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: روس کے شہر نزنی نووگوروڈ میں پہلے دن کے اختتام پر
جون
صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین
🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی
اکتوبر
ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر
اکتوبر
ایران کے انتخابات کی پاکستان میں پھیلنے والی تصویر
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژهای نے آج دوسرے لوگوں
جون
نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہو جائے گی:شیخ رشید
🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
اگست
نیٹو کی چین کو دھمکی
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے یوکرین کے خلاف جنگ میں
جون
امریکی رکن کانگریس نے مسلم نمائندہ کی توہین پرمانگی معافی
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی ریپبلکن قانون ساز لوریٹ ببرٹ نے
نومبر