سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بائیس بار الحدیدہ جنگ بندی معادے کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جارحیت پسند سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کےصوبہ الحدیدہ کے الجاح اور الجبلیہ نامی علاقوں پر جارحانہ پروازیں انجام دے کر ایک بار پھر اس علاقے میں جنگ بندی معاہدے کو پامال کیاجارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے الحدیدہ کے المنطر اور الدریھمی علاقوں کی فضاؤں میں بیس بار پرواز انجام دی،واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ الحدیدہ میں چودہ بار حملے اور پچاسی بار فائرنگ کی۔
یادرہے کہ سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے،یمن کے خلاف سعودی عرب کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب ۲۰ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں نیز اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ نوے فیصد تباہ ہوچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غریب عرب ملک یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی انسانی تاریخ کی سب سے بدترین جارحیت پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں عالمی برادری کو بھی سعودی اتحاد کے ساتھ برابر کی شریک سمجھتی ہے جبکہ امریکہ ایک طرف جارحین کا ساتھ دے رہا ہے اور دوسری طرف جنگ بندی کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔