?️
سچ خبریں:عراق کے شمال میں واقع صوبہ دہوک کے علاقے زخو کے سیرگاہ پر ترکی کی طرف سے توپ خانے کے حملے، جس میں 9 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، کے بعد عراقی شہروں کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
العالم کے رپورٹر کے مطابق عراق کے جنوب میں واقع بصرہ صوبے میں سینکڑوں لوگوں نے اس شہر میں ترکی کے قونصل خانے کے سامنے مظاہرے اور صوبہ دوہوک کے علاقے زخو پر حملے کو ان کے ملک ارضی سالمیت اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
انہوں نے عراقی حکومت سے کہا کہ وہ انقرہ کے مسلسل حملوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کرے، مشتعل مظاہرین نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے پرچم اور تصاویر کو نذر آتش کرنے کے بعد عراقی حکومت اور وزارت خارجہ سے ترک سفیر کو عراق سے نکالنے اور انقرہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔
عراق کے شمالی علاقوں پر ترکی کے حملے کی مذمت میں اس ملک کے شہریوں کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ بعض بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی اس حملے کے خلاف ردعمل سامنے آیا جس میں عراق میں شہریوں پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی کنونشنز اور قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا، تاہم ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے پی کے کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال غیرانسانی، ناقابلِ دفاع ہے برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم
?️ 27 ستمبر 2025برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لَمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
امریکہ روس سے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے: ریابکوف
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو
فروری
یمن کے خلاف امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی کیوں ٹوٹ گیا؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: جبکہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں 20 سے زائد ممالک
دسمبر
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم
ستمبر
مغربی ممالک اب بھی یوکرین جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے:ایک سروے
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور کئی مغربی یورپی ممالک میں ہونے والے ایک نئے
فروری
مصر کے بعداسرائیل کے حامی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کی لہر تونس تک پہنچ گئی
?️ 10 ستمبر 2025مصر کے بعداسرائیل کے حامی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کی لہر تونس
ستمبر
بموں کا استعمال استقامتی حکمت عملی پر واپس آ گیا : عبرانی میڈیا کا اعتراف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:والہ نیوز نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ
مارچ