?️
پوتین سے رابطہ قائم ہے، 8 یوکرینی بچے اپنے خاندانوں سے مل گئے
امریکہ کی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک براہِ راست رابطہ چینل قائم کیا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ یوکرینی بچے اپنے والدین سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ملانیا ٹرمپ کے مطابق، یہ اقدام ان کے اس خط کے بعد ممکن ہوا جو انہوں نے اگست 2025 میں صدر پوتین کو لکھا تھا۔ اس خط میں انہوں نے جنگِ یوکرین سے متاثر بچوں کے حالات پر تشویش ظاہر کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ روس نے حال ہی میں آٹھ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا ہے، اور دونوں فریق اب بھی مزید بچوں کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
کاخ سفید میں ایک مختصر بیان دیتے ہوئے ملانیا ٹرمپ نے کہا،یہ ایک مسلسل کوشش ہے۔ ہم جلد ہی مزید بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے کی امید رکھتے ہیں۔ امن کی شروعات ہمارے بچوں سے ہو سکتی ہے۔”
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، ملانیا ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے اس تنظیم کا بجٹ کم کر دیا ہے جو یوکرین میں جنگی جرائم اور بچوں کی جبری منتقلی پر تحقیق کر رہی تھی۔
یہ تنظیم، جو ییل یونیورسٹی کے انسانی حقوق کے تحقیقی ادارے کے تحت 2022 میں قائم ہوئی تھی، یوکرین میں روس کے مبینہ جنگی جرائم اور بچوں کے اغوا و تربیتِ نو جیسے معاملات کی نگرانی کرتی رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا ترکی امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے؟
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: S-400 میزائل سسٹم کے بارے میں ٹام بارک کے واضح
دسمبر
اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
?️ 4 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس
اپریل
کیا تل ابیب کی سرخ لکیریں بدل سکتی ہیں؟
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ایک صیہونی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ریجیم
اگست
الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ
نومبر
کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
سعودی عرب یمنی عوام کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتا:یمنی وزیر اعظم
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے سعودیوں کے مقابلے
دسمبر
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک
نومبر
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے
فروری