سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
امریکی وزارت جنگ کی سینئرعہدیدار ڈینا اسٹرول نے امریکی ٹی وی چينل "الحرہ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بڑے چینلوں، الائنس اور کمپنیوں کی مدد اور ہماھنگی سے مشترکہ اہداف کے حصول ميں کوشاں ہے تاہم ان اہداف اور مفادات کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران اور اس کی جانب سے دہشت گردی کی مبینہ حمایت ہے۔
ڈينا اسٹرول نے دوسری بڑی مشکل دہشت گردی اور داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بتایا جو ان کے بقول کمزور معاشروں میں وحشت اور بربریت کے ذریعے لوگوں کو مرعوب کر رہی ہیں تاکہ اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں۔
ڈينا اسٹرول نے یہ دعوی ایک ایسے وقت کیا ہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ بارہا امریکہ کی موجودہ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر کو داعش کی پیداوار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ داعش کو امریکہ کے سابق صدر اوباما نے وجود بخشا ہے۔
اسکے علاوہ امریکہ کی سابق وزير خارجہ ہیلری کلنٹن بھی کھل کر اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ داعش جیسی سفاک اور دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا ہے۔