سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منتخب کی جانے والی تحقیقاتی ذیلی کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے سیاسی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر کورونا کے خلاف اقدامات میں سستی سے کام لیاہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منتخب کی جانے والی تحقیقاتی ذیلی کمیٹی نےاس ملک میں کورونا بحران پر ایک رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے کوویڈ 19 کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات میں جان بوجھ کر اوراپنے سیاسی مفادات کی خاطر سستی سے کام لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی آف انکوائری نے پچھلی انتظامیہ پر بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کو جان بوجھ کر کمزور کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد پورے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو تیز کرنے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کو کم کرنا تھا تاکہ اس وبا کو ملک کی عوام کے سامنے مبہم رکھا جاسکے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی منتخب ذیلی کمیٹی نے سیاسی مقاصد کے لیے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک کی کوششوں کو کمزور کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی دانستہ کوششوں کے شواہد کا پردہ فاش کیا ہے۔