🗓️
سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی افراد دس دنوں میں ان کی انتخابی مہم شروع کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے اگلے دس دنوں میں 2024 کی انتخابی مہم شروع کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، اکسیوس نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس حساس مشاورت کے بارے میں جاننے والے تین افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے ان کی مہم کے آغاز کا باضابطہ اعلان ممکنہ طور پر لگاتار کئی سیاسی تقریبات کے انعقاد کے بعد کیا جائے گا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے نے بھی اعلان کیا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم ممکنہ طور پر امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہوگی،ٹرمپ کے منصوبوں سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ وہ منگل کے انتخابات کے فوراً بعد اپنی مہم کے آغاز کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک تقریر کے دوران 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے دعوے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ میں نے دو بار الیکشن میں حصہ لیا اور دونوں بار جیت گیا اور میرا کام 2016 کے مقابلے میں بہتر رہا اور مجھے زیادہ ووٹ ملے، سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے "بہت، بہت، بہت امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ تیاری کریں،بہت جلدی تیار ہو جائیں، رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اپنی انتخابی مہم ممکنہ حریفوں جیسے کہ ریاست فلوریڈا کے گورنر Ron DeSantis سے پہلے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ جیتنے کا زیادہ موقع مل سکے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو تباہی قرار دیا
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر خزانہ بیتزلیل اسموٹریچ نے غزہ کی پٹی
جنوری
سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 17 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے
مارچ
قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا
🗓️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو
اپریل
امریکی صدارتی انتخابات کے انگلینڈ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: ہینڈلزبلاٹ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں انگلینڈ اور ملکی
جنوری
فلسطین پر قبضے کی برسی کا دن بیت المقدس کا مشکل ترین دن ہوگا:فلسطینی کارکن
🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ
مئی
ملٹری ٹرائلز کی تیزی سے تکمیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ میں
اکتوبر
دمشق میں بم دھماکہ
🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے
مارچ
شام میں ترکی اور امریکہ کے کارندے آمنے سامنے
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی
اگست