🗓️
سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی ایک کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل سیاسی شخصیت اور امریکی عوام کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن کا پہلا ناول ’دی اسٹیٹ آف ٹیرر‘ جو اس سال اکتوبر کے اوائل میں شائع ہوا تھا اور ان دنوں کافی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے،کتاب کی اشاعت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ کے ترجمان نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ اتنے سالوں کے بعد کلنٹن کو احساس ہوا کہ ان کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی بھاری شکست کو پیش کرنے کے لیے صرف یہی ایک کتاب ہے۔
کلنٹن نےاپنے ناول میں سابق امریکی صدر کو ایک کم اہم، ڈرپوک آدمی کے طور پر بیان کیا ہے جو الیکشن ہارنے کے بعد واشنگٹن چھوڑ کر فلوریڈا چلا گیا ، کتاب میں کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں اور اس ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کے واقعے اور کانگریس کی عمارت پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں امریکا کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا تھا۔
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کلنٹن کے ریمارکس 2024 کی انتخابی مہم کی ان کی راہ ہموار کرنے کا بہانہ ہو سکتے ہیں، CNN کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ 2016 کے الیکشن جیتنے کے باوجود امریکی عوام میں بہت غیر مقبول تھے اور ان سالوں میں انہوں نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا۔
مشہور خبریں۔
جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا
اگست
طالبان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے داخلہ پر پابندی پر اقوم متحدہ کا ردعمل
🗓️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں طالبان کی
دسمبر
امیر قطر کا دورہ ایران برجام کے احیاء میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے: امریکہ
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن کے امریکن انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں
مئی
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
فلسطینی تنظیموں کی مسجد الاقصی پہنچنے کی اپیل
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی تنظیموں نے یہودیوں کی عیدوں کے دوران مسجد الاقصی پر
ستمبر
غزہ پر قبضے کا وقت آگیا ہے: اسرائیل کے وزیر خزانہ
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور مذہبی صہیونی پارٹی کے
دسمبر
مالیاتی، تجارتی، نجی شعبے کی اصلاحات کیلئے جامع ومربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، وزیر خزانہ
🗓️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک
مارچ
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
🗓️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری