?️
وینیزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے فوج کو بغاوت کے لئے بھیجا خفیہ پیغام
وینیزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے ایک بار پھر ملکی فوج اور پولیس کو بالواسطہ طور پر حکومت کے خلاف کھڑا ہونے اور امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرنے کا پیغام دیا ہے۔ اسپین کے اخبار ایل موندو کے مطابق ماچادو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ’’وقت آنے پر‘‘ فوج کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ قوم کے ہیرو بنتے ہیں یا مجرم۔
ماچادو، جو امریکی عسکری مداخلت کی کھلی حامی سمجھی جاتی ہیں، نے فوجی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موجودہ فیصلہ ان کی پوری زندگی کا رخ بدل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ، قانون اور وینیزویلا کے عوام ان کے عمل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے فوج کو ترغیب دی کہ وہ ’’آنے والے دن‘‘ میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور آزادی‘کے لیے قدم بڑھائیں۔
اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ’’فیصلہ کن لمحہ قریب ہے اور افسران کو چاہیے کہ ’’روشن مستقبل‘‘ کا حصہ بنیں، نہ کہ تباہی کا جس کا الزام وہ صدر نکولاس مادورو کی حکومت پر لگاتی ہیں۔ ماچادو کا کہنا تھا کہ وینیزویلا کو بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے اور امریکہ اس سلسلے میں قدم اٹھائے گا۔
مادورو حکومت بارہا ماچادو کے بیانات کو ملک دشمنی قرار دے چکی ہے۔ صدر مادورو نے انہیں شیطانی جادوگر تک کہا اور الزام لگایا کہ اپوزیشن رہنما امریکی مداخلت کو ہوا دے رہی ہیں۔ ماچادو نے کئی مرتبہ واشنگٹن سے مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وینیزویلا کی آزادی، امریکہ کی سلامتی ہے۔‘‘
امریکہ کی جنوبی بحرالکاہل میں فوجی سرگرمیوں، خصوصاً نیزہِ جنوبی نامی آپریشن کی افواہوں کے بعد ماچادو نے مزید اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں۔ وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ مادورو مجرمانہ گروہ ’’ٹرین دے ارگو کا سرغنہ ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔ ان کے مطابق امریکی اداروں کو چاہیے کہ مادورو حکومت کے ’’جرائم‘‘ کو دنیا کے سامنے لائیں۔
نوبیل امن انعام جیتنے کے فوراً بعد ماچادو نے کہا تھا کہ وہ ’’پہلے سے بڑھ کر امریکی صدر پر انحصار کرتی ہیں‘‘۔ اسی طرح ایک اسرائیلی میڈیا ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے وعدہ کیا کہ ’’ایک دن‘‘ وینیزویلا اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرے گا اور نئی حکومت بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولے گی۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پِیٹ ہیگسٹ نے حالیہ دنوں کہا کہ واشنگٹن کا نیا مشن مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہے، مگر اس آپریشن کی اصل نوعیت کے بارے میں شکوک برقرار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں کے سوال پر کہا کہ وہ وینیزویلا کے بارے میں ’’فیصلہ کر چکے ہیں‘‘ لیکن تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔


مشہور خبریں۔
پنڈورا دستاویزات کے ذریعہ کچھ عالمی رہنماؤں کی دولت منظرعام پر
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)
اکتوبر
دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق
?️ 4 مارچ 2024شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں
مارچ
مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار
اپریل
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں صحافیوں کو قتل کر رہا ہے:اقوام متحدہ
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں قابضین کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
فروری
انسانی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے میں لبنان میں جرمن اثر و رسوخ
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: جرمنی کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (GIZ) لبنان میں چار
جولائی
سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج کی سعادت سے محروم
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی
جون
چین یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح کا منتظر: نیٹو
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی
فروری
کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ “کے طور پر منارہے ہیں
?️ 26 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں
جنوری