واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی

واٹس ایپ

?️

سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء پر میسنجر تک رسائی نہیں ہونے دی ہے۔
فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میسنجر ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی رسائی منقطع کردی ہے، فرانس 24 کے مطابق فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے مابین جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ہی کچھ فلسطینی صحافی اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہوگئے،اے ایف پی کے دو نامہ نگاروں کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں متعدد رپورٹرز نے واٹس ایپ تک رسائی نہ ہونے کے معاملات کی اطلاع دی، فلسطینی جرنلسٹ یونین کا بھی کہنا تھا کہ کم از کم 100 دیگر صحافیوں کی بھی واٹس ایپ پر رسائی ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ابھی تک اپنے کچھ صارفین کی اس میسنجر تک رسائی نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے،اسی طرح حیفا میں آزادی کے حامی گروپ کی ایک رپورٹ میں 6 سے 19 مئی کے درمیان 500 فلسطینیوں کے "ڈیجیٹل حقوق” کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی گئی ہے، ان خلاف ورزیوں میں سے پچاس فیصد انسٹاگرام پر ، 35 فیصد فیس بک پر ، 11 فیصد ٹویٹر پر ، اور ایک فیصد ٹک ٹیک میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ کمپنیوں نے ان اکاؤنٹس کو حذف کرنے یا معطل کرنے سے متعلق صارفین کو کوئی وضاحت فراہم نہیں کی ہے،تاہم صاف طور پر معلوم ہے کہ انھوں نے یہ کام صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے کیا ہے نیزا پنے اس اقدام سےفلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے صیہونیوں کو ہونے والی شکست کی ذلت کو کم کرنےکی کوشش کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

روس کے خلاف نئی پابندیوں پر یورپی معاہدہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  ایک سینئر یورپی اہلکار نے منگل کی صبح اتفاق رائے

اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی

روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ، روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

?️ 11 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

?️ 30 مئی 2025لیہ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل

پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے

صیہونی ریاست کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فضائی حملے کی

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات

?️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے