واشنگٹن میں ٹرمپ کی انسدادِ جرائم مہم سے ایف بی آئی پریشان

ایف بی آئی

?️

واشنگٹن میں ٹرمپ کی انسدادِ جرائم مہم سے ایف بی آئی پریشان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن میں جرائم کے خلاف سخت اقدامات نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
امریکی جریدے نیوزویک کے مطابق، ایف بی آئی کے بعض عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات سے شہر میں ان کے خفیہ آپریشنز اور گاڑیاں آشکار ہو سکتی ہیں، جس سے حساس قومی سلامتی مشنز خطرے میں پڑ جائیں گے۔
ٹرمپ نے حال ہی میں ۸۰۰ نیشنل گارڈ فوجی بے گھر افراد کو ہٹانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے واشنگٹن کی سڑکوں پر تعینات کیے۔ اس کے بعد کچھ ریاستوں نے اضافی کمک بھیجی، جس سے مجموعی طور پر ۲۰۰۰ اہلکار شہر میں موجود ہیں۔
اگرچہ ایف بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق واشنگٹن کا جرائم کا تناسب نیویارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا جیسے بڑے ریاستوں سے زیادہ دکھائی دیتا ہے، لیکن جو بائیڈن کی سابقہ حکومت کے تحت وزارتِ انصاف نے جنوری ۲۰۲۵ میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ۲۰۲۴ میں واشنگٹن میں پرتشدد جرائم کی شرح پچھلے ۳۰ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر یہ دعویٰ کیا کہ اضافی فوجی تعیناتی کے بعد سے اب تک ۱۷۶۱ افراد گرفتار اور ۱۹۵ غیرقانونی ہتھیار ضبط کیے جا چکے ہیں۔
ایف بی آئی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں ان کے ایجنٹوں کو خفیہ انداز کے بجائے براہِ راست مداخلت کرنا پڑ رہی ہے، جس سے نہ صرف ان کی شناخت بلکہ ان کے وسائل بھی جرائم پیشہ گروہوں کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ایک موجودہ اہلکار نے کہا جب بھی ہمیں ایف بی آئی کے جیکٹ کے ساتھ خفیہ گاڑی سے اترتے دیکھا جاتا ہے تو وہ گاڑی دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتی
ایف بی آئی کے سابق اور موجودہ ملازمین نے متنبہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے چھوٹے جرائم پر توجہ بڑھ رہی ہے، جبکہ بڑے خطرات جیسے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس، غیر ملکی انٹیلی جنس اور منشیات کی اسمگلنگ کی نگرانی مشکل ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو براہِ راست وفاقی کنٹرول میں لے آئیں گے۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا میں سیکشن ۷۴۰ کے تحت عمل کرتے ہوئے ڈی سی پولیس کو وفاقی حکومت کے ماتحت کر رہا ہوں تاکہ دارالحکومت میں امن و امان بحال کیا جا سکے، جہاں جرائم دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور

فلسطین کی آزادی قریب ہے

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عربی بولنے والے ایک کارکن نے ٹویٹر پر لکھا کہ رمضان

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے خلاف صیہونی جارحیت کے

افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال

صہیونیوں کا بیروت میں المیادین نیوز چینل کے دفتر پر حملہ

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی حملے کے بعد بیروت میں اپنے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ناکام بنگلہ دیشی دورہ

?️ 30 مارچ 2021(سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت ہی خوشی اور کافی ساری

’بہت نقصان ہو چکا‘ فواد چوہدری کا قومی حکومت تشکیل دینے کا مشورہ

?️ 19 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے

کے الیکٹرک کو متعدد کمپنیوں میں بدلنے پر غور

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو متعدد کمپنیوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے