وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان

عالمی ادارہ صحت

?️

سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے اگر چہ وائرس کی اس قسم میں شدت کافی کم ہے تاہم پھر بھی یہ صحت کے نظام پر اثر ڈال سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت” ڈبلیو ایچ او” نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے حوالے سے نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم شدت کے باوجود اومیکرون نظام صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اومیکرون کی شدت کم ہے، لیکن اس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگا دی ہیں،یادرہے کہ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومیکرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومیکرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے اس لیے کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور اب تک دنیا بھر کے سیکڑوں ممالک کو اپنی زد میں لے چکا ہے،تاہم اس سے مرنے والوں کی تعداد CoVID-19 کے مقابلہ میں کافی کم ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

?️ 25 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز

عصائے موسی ہیکروں کے ہاتھوں 3 صہیونی فوجی عہدہ داروں کے فون نمبر شائع

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عصائے موسی ہیکر گروپ جس نے حال ہی میں صیہونی حکومت

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دوبارہ درخواست دائر

?️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پاسپورٹ

جارج عبداللہ کون ہیں؟ 

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکام نے آج جمعے کے روز لبنانی کارکن جارج عبداللہ

لبنان میں دھماکہ ہونے والے پیجرز کس کمپنی کے تھے؟

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو نے لبنان میں دھماکہ ہونے

آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں، وزیر خزانہ

?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق

صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے

وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تمام سرکاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے