سچ خبریں:نیٹو کےسکریٹری جنرل نے روس کے ساتھ ملحقہ مشرقی یورپی سرحد پر مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے پر غور کرنے کا اعلان کیا۔
نیٹو کےسکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں ٹیلی گراف کو بتایا کہ ہماری فوجی کمانڈر نیٹو کے فوجیوں کو اتحاد کی مشرقی سرحدوں پر مستقل موجودگی کی اجازت دینے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری فیصلے نیٹو کے رکن ممالک جون میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں کریں گے،نیٹو کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ نیٹو مشرقی یورپی سرحدوں پر موجود افواج کو مائن گارڈ کے طور پر کام کرنے والی فورس سے مکمل طور پر ڈیٹرنٹ اور دفاعی قوت میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ بعض سینئر امریکی فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے پولینڈ، رومانیہ اور مشرقی یورپ میں بالٹک ریپبلکز میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن سے یورپی ممالک میں سکیورٹی خدشات کی لہر دوڑ گئی ہے جس نے انھوں نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے اور روس پر بھی طرح طرح کی پابندیاں عائد کی ہیں جس کے بعد کہا جا رہاہے کہ ان پابندیوں سے روس سے زیادہ یورپی ممالک کا نقصان ہو رہا ہے ۔