🗓️
سچ خبریں:امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں10 افرادزخمی ہوگئے۔
سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں 2 مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
نیویارک پولیس کے مطابق حملہ کوئنس کے علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد ملوث ہیں، 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جب کہ 2 حملہ آور بائک پر سوار تھے اور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
یادرہے کہ امریکہ میں نہایت ہی آسانی کے ساتھ آتشین اسلحہ فراہم ہوجاتا ہے اور اس ملک میں ایسی لابیاں موجود ہیں جو اپنی تجارت کی خاطر عوامی سطح پر ہتھیار رکھنے پر پابندی عائد کرنے کے قوانین کو پاس نہیں ہونے دیتیں جس کی وجہ سے ریاستھائے متحدہ میں آئے دن بلااشتعال فائرنگ کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اور ان میں زیادہ تر بے گناہ افراد کی جانیں جاتی ہیں نیز اس ملک کی حکومت کو بھی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ ہتھیار رکھنے کے خلاف قانون پاس کرنے سے بھی کتراتی ہے کیونکہ اس میں اسلحہ رکھنے کی حامی لابیوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا گورنر کا نوٹی فکیشن غیر آئینی تھا، فواد چوہدری
🗓️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد
دسمبر
پی ٹی آئی کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، شاہد خاقان عباسی
🗓️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد
ستمبر
غزہ جنگ کا طویل ہونا کس کے نقصان میں ہے؟صیہونی اخبار
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے صہیونی حکام کے درمیان واضح حکمت عملی
مارچ
پاکستان کے ساتھ نویں جائزے سے متعلق بات چیت اب تک نتیجہ خیز رہی ہے، آئی ایم ایف
🗓️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
دسمبر
کورونا : سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں
🗓️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرسکے پھیلاؤٔ کو روکنے
مئی
سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات روکنے کے لیے دباؤ
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب اقوام متحدہ کے حکام پر یمن میں انسانی حقوق
دسمبر
اسرائیل کی حمایت میں کمی
🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی
جون
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جان لیں
🗓️ 28 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں
فروری