?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک کے رہنما یائر لاپڈ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز اور صہیونی برادری کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے اور انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم اور اس حکومت کی کابینہ کے مخالف دھڑے کے سربراہ یائر لاپڈ نے غزہ جنگ کے حوالے سے بنیامین نیتن یاہو کے انتظام پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامنین نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کے مطالبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کابینہ میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کا اعتماد سے محروم ہو چکے ہیں لہذا انہیں خود ہی اقتدار سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے حزب اختلاف کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جو بھی اس طرح سے ناکام ہو جاتا ہے وہ کرسی پر نہیں رہ سکتا”، مزید کہا کہ 7 اکتوبر کی مصیبت نیتن یاہو کے نام پر لکھی گئی ہے اور اس نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے اس لیے اسے صرف صحیح کام کرنا چاہیے اور اقتدار سے دستبردار ہونا چاہیے۔‘
یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی کابینہ کی کارکردگی کے خلاف اپنا تنقیدی بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے عذاب اور وبال جان بننے والی اس کابینہ کا ہمیں چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔
لاپڈ نے نیتن یاہو کو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا سبب سمجھا اور اس حوالے سے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو کو ہماری زندگیوں سے نکل جانا چاہیے۔
اس حوالے سے اسرائیل کے چینل 13‘نے ایک سروے شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ 76 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو فوری طور پر یا جنگ کے خاتمے کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اس سروے میں 47 فیصد شرکاء نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ جنگ کے خاتمے پر موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے،اس سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 29% نیتن یاہو کے فوری استعفیٰ کے خواہاں تھے۔
اس سروے کے مطابق صرف 18 فیصد کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کو جنگ کے بعد تک اقتدار میں رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کے خاتمے کا کیا مطلب ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ 44 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ نیتن یاہو جنگ کے ذمہ دار ہیں، جب کہ ان میں سے 33 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیلی فوج موجودہ تنازع کی ذمہ دار ہے۔
سروے کے مطابق 64 فیصد شرکاء جنگ کے خاتمے کے بعد انتخابات چاہتے تھے جب کہ صرف 26 فیصد نے کہا کہ موجودہ کابینہ کو اقتدار میں رہنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین اور مغرب ایک اور چرنوبل بنانے کے لیے کوشاں: ماسکو
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا
دسمبر
حماس کا صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے شواہد
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:حماس کے وفد نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے
نومبر
فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو آشکار کر دیا
?️ 8 ستمبر 2025فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو
ستمبر
امریکی پارلیمنٹ کی ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:امریکی سینٹ نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا
فروری
فرانس اسرائیل کے ساتھ ہے یا مخالف؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: فرانس نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی حمایت
اکتوبر
پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا: وزیراعظم
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ
جولائی
مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 9 جون 2025لاس ویگاس: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ،
جون