?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجود صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک بار پھر کابینہ تشکیل دینے کے لیے دعوت دی گئی ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سربراہ ریولن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو کابینہ کی تشکیل دینے کی دعوت دی ہے، اسرائیلی صدر نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو کابینہ تشکیل دینےکی دعوت دی ہے کیونکہ ان کے پاس زیادہ ووٹ تھے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کے سربراہ نے صیہونی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایک بار پھر بنیامین نیتن یاہو کو کابینہ بنانے کا حکم دیاجبکہ ان کے پاس کم سے کم 60 سیٹ سیٹوں کے لئے ضروری اتحاد بنانے اور کابینہ تشکیل دینے کے لئے 28 دن باقی ہیں، ریولن نے منگل کے روز دوپہر کے وقت ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بنیامین نیتن یاہو مقدمے کی سماعت میں ہیں ، لیکن ان کی ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ کون کنسیٹ کا اعتماد حاصل کرسکتا ہےجبکہ اب تک کسی دوسرے امیدوار نے کنسیٹ میں اکثریت حاصل نہیں کی۔
ریولن نے مزید کہا انھیں معلوم ہے کہ ایسے امیدوار کا تعین کرنا جس کے خلاف سماعت جاری ہو، پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے لیکن سپریم کورٹ نے اس کی اجازت دی ہے اور اس پر بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے،یادرہے کہ پیر کو ریولن کی 13 کنسیٹ دھڑوں کے ساتھ مشاورت میں چار نشستوں میں سے 52 نے نیتن یاہو کو ووٹ دیا ، جبکہ پانچ میں سے 45 نشستوں نے لاپڈ کو ووٹ دیااوریامینا پارٹی نے اپنے رہنما نفتالی بنت کو ووٹ دیا ،تاہم نیو امید پارٹی نے جیوڈن سار کو ووٹ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں عرب دھڑوں نے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا،در ایں اثنا لاپڈ نے اسرائیلی صدر کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر کے فیصلے کو سمجھتے ہیں اور احتجاج نہیں کرسکتے ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دینا اسرائیل کی بدنامی اور شرم کی بات ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک
جون
بلغاریہ سے 70 روسی سفارت کار ملک بدر
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر اعظم کارل پیٹکوف نے منگل کو اعلان
جون
پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
پاکستان نے سعودی-ایران مذاکرات میں سہولت کاری کی، دفتر خارجہ
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے
مارچ
تحریک انصاف نے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا، ترجمان
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے عطا اللہ تارڑکی
مارچ
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار ٹک ٹاک پر پابندی کو ملتوی کردیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی
اپریل
صیہونی حکومت کے قبضے کے بارے میں ہیگ کی عدالت کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف
جولائی
صہیونی ماہرین نے معمول کے معاہدوں کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ چند مہینوں سے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی
مارچ