?️
سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو درپیش عظیم چیلنجوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کو درپیش مشکل چیلنجوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس حکومت کے فوجی حکام سے چوبیس گھنٹے مشاورت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کے 5 بڑے چیلنج/ اسرائیلی فوج کسی جنگ میں داخل ہونے کو تیار نہیں
اس رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی حیثیت سے میں وزیر دفاع، آرمی چیف آف اسٹاف اور اعلیٰ فوجی حکام نیز سیکورٹی فورسز کے ساتھ دن رات کام کر رہا ہوں تاکہ کسی بھی صورت حال میں اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صیہونی حکومت کے Knesset کے نمائندوں میں سے ایک رام بن براک، جو ماضی میں Knesset کی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں، کا خیال ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے تمام دشمنوں سے بڑھ کر اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے رام بن براک کے ریڈیو انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بحران کے دہانے پر نہیں ہیں بلکہ ہم مکمل طور پر کھائی میں گر چکے ہیں اور مٹ رہے ہیں۔
بن براک نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اقتدار ایک ایک تباہ کن کابینہ کے ہاتھ میں ہے جس نے 75 سال سے ہم نے جو حاصل کیا سب تباہ کر دیا ہے اور بغاوت کی کوشش کی ہے، انہوں نے دراصل قوانین کو تبدیل کر کے ہمیں ایک آمرانہ حکومت میں تبدیل کر دیا ہے!
مزید پڑھیں: صیہونیوں کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
یاد رہے کہ یہ بیان اس تناظر میں سامنے آیا ہے کہ چند روز قبل موساد کے سابق سربراہ تامیر باردو نے نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کی منظوری کے ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیل نے اندر سے تباہی کے خودکار نظام کو فعال کر دیا ہے اور وہ اپنے انجام کے قریب پہنچ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے یا افغانستان؟
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا کہ
اگست
صیہونی قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات تباہ
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فورسز نے گزشتہ رات اور آج صبح کے
اکتوبر
شام کے حوالے ترکی کا موقف؛ترک صدر کی زبانی
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کی صورتحال اور بشار
دسمبر
سپریم کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے
اکتوبر
ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں
مئی
فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن
جنوری
کراچی سیکیورٹی آپریشن میں چینی انجینئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ چینی انجینئرز
جولائی
محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی
جون