نیتن یاہو کا 2026 کے اسرائیلی انتخابات میں دوبارہ امیدوار بننے کا اعلان

نیتن یاہو کا 2026 کے اسرائیلی انتخابات میں دوبارہ امیدوار بننے کا اعلان، بین الاقوامی عدالتی تعاقب کے سائے میں

?️

نیتن یاہو کا 2026 کے اسرائیلی انتخابات میں دوبارہ امیدوار بننے کا اعلان
 اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2026 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے تعاقب میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو نے ہفتے کی شب اسرائیلی چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتماد بھرے لہجے میں کہا جی ہاں، میں امیدوار بنوں گا، اور مجھے یقین ہے کہ عوام کی حمایت سے ایک بار پھر کامیابی حاصل کروں گا۔
اسی دوران اسرائیلی چینل 11 (کان) نے انکشاف کیا ہے کہ نتنیاہو انتخابات کی تاریخ چار ماہ پہلے، یعنی جون 2026 میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تاخیر کو کم کر کے اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط بنانا چاہتے ہیں، بالخصوص اگر وہ سعودی عرب یا انڈونیشیا جیسے ممالک کے ساتھ ممکنہ امن معاہدوں پر دستخط کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ تاہم، اسرائیلی ذرائع نے انڈونیشیا کے ساتھ کسی پیش رفت کے امکانات کو کمزور قرار دیا ہے۔
نتنیاہو کے دوبارہ انتخاب لڑنے کے فیصلے پر اسرائیل کے اندر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ کن جنگ اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں نے ان کی حکومت کو اخلاقی و سیاسی طور پر کمزور کر دیا ہے۔
اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں، 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
گزشتہ سال نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے نتنیاہو اور ان کے وزیرِ دفاع یوآف گالانت کے خلاف دو گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ احکامات سیاسی دباؤ کے باوجود ابھی تک برقرار ہیں اور ان پر عدالتی فیصلہ ہونے تک عمل درآمد مؤخر نہیں ہوگا۔
غزہ پر حملوں کے بعد اسرائیل میں سیاسی، اقتصادی اور عسکری سطح پر شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں صہیونی باشندے نتنیاہو کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل چکے ہیں۔
نتنیاہو، جو اب تک 18 سال سے زائد عرصہ مختلف ادوار میں اسرائیل کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں، ایک بار پھر اقتدار کی کرسی پر واپسی کے خواہاں ہیں  مگر اس بار ان کے سامنے داخلی بدعنوانی کے مقدمات اور بین الاقوامی گرفتاری کے خدشات دونوں موجود ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نتن یاہو اسرائیلی سیاست کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، لیکن غزہ کی جنگ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور عالمی عدالت کے الزامات نے ان کے سیاسی مستقبل پر ایک گہرا سایہ ڈال دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی پر حکومت کا ردعمل

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف تبصرے پر دفتر

استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے

ہولوکاسٹ امارات کے اسکولوں میں داخل

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست

ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے

حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار 

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی

افغانستان میں ایک اور بم دھماکا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 10 مئی 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں ایک بار پھر بم دھماکا ہوگیا جس

مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے  خطرہ ہیں: وزیر اعظم

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے