🗓️
سچ خبریں:نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تل ابیب-واشنگٹن اتحاد غیر متزلزل ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات پر کسی بھی چیز کا منفی اثر نہیں پڑتا، اپنی کابینہ کے وزراء کو بائیڈن کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے وزراء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ نہ کریں، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان زبانی تنازعہ کے بڑھنے کے بعد قابض حکومت کے وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزراء کو بائیڈن کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب نیتن یاہو نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ کوئی بھی چیز امریکہ اسرائیل تعلقات پر منفی اثر نہیں ڈال سکتی اور دونوں فریقوں کے درمیان اتحاد غیر متزلزل ہے، انہوں نے اپنا یہ موقف ایک ایسے وقت میں بیان کیا ہے جبکہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان زبانی کشیدگی میں اضافہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام مقبوضہ علاقوں میں بحران کے جواب میں امریکہ کے صدر نے اس بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے منصوبے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
بائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو مستقبل قریب میں واشنگٹن کے دورے کی دعوت نہیں دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل موجودہ صورتحال کو جاری نہیں رکھ سکتا۔
بائیڈن کے بیان کے جواب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایک آزاد ریاست ہے جس میں خودمختار حقوق ہیں اور وہ اپنے فیصلے بیرونی دباؤ کی بنیاد پر نہیں کرتا،بائیڈن کے حالیہ بیانات کے جواب میں، اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گوئر نے بھی کہا کہ بائیڈن اور ان کی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائیل ایک خود مختار ریاست ہے،یہ امریکی پرچم پر بنے ستاروں میں سے ایک نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ
🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
اکتوبر
کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے
اکتوبر
پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین
ستمبر
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر
سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی
مئی
ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز
🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ
اپریل
بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے
مئی