?️
سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ایک عہدہ دار کے ساتھ ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صباح خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے اقوام متحدہ کے ایک عہدہ دار کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یمن میں انسانی تباہی کا واحد حل حملوں کا فوری خاتمہ، ہر قسم کی ناکہ بندیوں کی منسوخی اور غیر ملکی فوجی دستوں کا مکمل انخلاء ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یمنی تیل اور گیس لے جانے والے بحری جہازوں کو مسلسل قبضے میں لینا اور انہیں الحدیدہ بندرگاہ میں داخل نہ ہونے دینا نیز صنعاء کے ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی تمام شعبوں میں انسانی تباہی میں اضافہ کرتی ہے۔
شرف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صنعاء جنگ بندی میں توسیع اور اس کے مطالبات کی تکمیل سے اتفاق کرتا ہے اگر اس کی ضروریات یعنی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پائیدار امن عمل میں داخل ہونے کی تیاری کی جائے لیکن اگر مقصد یہ ہے ہمارا ملک نہ امن اور نہ جنگ کی حالت میں رہے تو یہ تجویز مکمل طور پر مسترد ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعاء کسی بھی غیر ملکی سرپرستی یا ڈکٹیشن سے ہٹ کر باعزت امن کے حصول میں لاکھوں یمنیوں کے وژن کا اظہار کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیف جسٹس آف پاکستان
ستمبر
10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک
مارچ
سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات
جولائی
ایک ایم 16 بندوق کے ساتھ اسرائیلی فوج کو شکست دینے والا فلسطینی مجاہد
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے محمد دراغمہ کی بہادری اور تیاسیر آپریشن کی
فروری
غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق حماس کی دریافت کردہ سرنگوں نے
جنوری
جولانی نے اپنے نمائندے مسکو کیوں بھیجے
?️ 2 اگست 2025جولانی نے اپنے نمایندے مسکو کیوں بھیجے شامی عبوری حکومت کے وزرائے
اگست
فلسطین میں سعودی عرب نے سفیر کیوں بھیجا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ روز علاقائی میڈیا نے فلسطین میں سعودی عرب کے پہلے
اگست
الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25
اگست