🗓️
سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی کے چند منٹ بعد متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد شرم الشیخ پہنچے اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پیر کو مصر کا سفر کیا تاکہ اس ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کر سکیں،اس سفر کی خبر، جس کی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، اسرائیلی میڈیا نے 24 گھنٹے قبل دی، تاہم اس سفر کے مقاصد اور منصوبوں کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ صیہونیوں اور مصریوں کے درمیان سرکاری اور عوامی ملاقاتوں میں 10 سال کے وقفے کے بعد یہ بینیٹ کا چھ ماہ میں مصر کا دوسرا دورہ ہے،بعض ماہرین کے مطابق تل ابیب مصر کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ایک بڑے انتفاضہ کے آغاز کو روکنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے، جس کا تیسرا انتفادہ صیہونی حکومت کی سلامتی اور سیاسی حلقوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔
دوسری جانب مصری اور اماراتی میڈیا نے محمد بن زائد کے شرم الشیخ مصر کے دورے اور عبدالفتاح السیسی سے ان کی ملاقات کی خبر دی،عبدالفتاح السیسی نے محمد بن زائد کا خیرمقدم کیا، جس کا ذکر مصری روزنامہ الیوم نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر خبر میں کیا۔
البیان اخبار نے بن زائد کے ساتھ آنے والے وفد میں متحدہ عرب امارات کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری کی موجودگی کی بھی خبر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم
مارچ
کورونا: مزید 120 افراد جاں بحق ،4000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں عالمی
مئی
ایران مخالف امریکی سینیٹر کی عراقی حکام سے ملاقات
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے پیر کے
جولائی
ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایک قانونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سابق امریکی
اگست
اکتوبر کی جنگ سے اسرائیلیوں کے پسینے چھوٹے
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل کے عبرانی ورژن میں آج شائع ہونے
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 950 پوائنٹس گر گیا
🗓️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے
فروری
دبئی پولیس کے نائب سربراہ کی سعودی عرب کے خلاف محاذ آرائی
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف نے ریاض اور ابوظہبی کے مابین
جولائی
چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030
مئی