نتن یاہو جھوٹ پھیلا کر 7 اکتوبر کی شکست سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں: بنیٹ

بنیٹ

?️

سچ خبریں: صیہونی ریاست کے سابق وزیراعظم نفتالی بنت نے موجودہ وزیراعظم بنیامین  نتن یاہو کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نتن یاہو جھوٹ پھیلانے اور سیکورٹی اہلکاروں کو دشمن قرار دینے کی حکمت عملی اپنا کر ۷ اکتوبر (طوفان الاقصیٰ) حملے میں اپنی براہِ راست ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بنت نے مزید کہا کہ یہ رویہ دراصل ذمہ داریوں کو دوسروں پر ڈالنے اور  نتن یاہو سے الزامات کو ہٹانے کے لیے اپنایا گیا ہے۔
ان کے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں صیہونی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ  نتن یاہو نے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف یائیر گولان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ طوفان الاقصیٰ (۷ اکتوبر) کی کارروائی سے قبل ہی اس بارے میں معلومات رکھتے تھے۔ گولان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ کے واقعے کو تین سال بیت جانے کے باوجود  نتن یاہو کی کابینہ نے سیکورٹی خامیوں کی جڑ تک پہنچنے کے لیے کوئی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالی ہے، جبکہ ان کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکام میں ممکنہ غداری کی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
 نتن یاہو کے مرکزی حریف گاڈی آئزنکوٹ نے بھی صراحت کی کہ  نتن یاہو صیہونی ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست سے بھاگ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے دھماکے کے دہانے پر؛ دو لگاتار آپریشنز اور 4 مستقبل کے منظرنام

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں گذشتہ رات اور آج کی صیہونی مخالف

شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے

ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کا خطرہ، مقامی کنوؤں سے گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زائد کمی

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی گیس کی ترسیل کے نظام کو اب

اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد

سوڈان میں بغاوت کا امکان، بندوق برداروں کےہاتھوں وزیر اعظم اور کابینہ کے وزراء کی گرفتاری

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سوڈان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نےاس ملک کے وزیر اعظم

کورونا ویکسین بنانے والے غریب ممالک کی مدد نہیں کرتے: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی

صیہونی حکومت سے تعلقات کے لیے عمان کی شرطیں

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ سعید البدر البوسعیدی نے اتوار کو کہا

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے