?️
سچ خبریں:عراقی صوبے صلاح الدین میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز الحشدالشعبی کی نویں بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کردیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق میں نامعلوم مسلح افراد نے الحشدالشعبی کے ایک اعلی کمانڈر کو قتل کر دیا ہے، ابوصادق الخشخشی صلاح الدین میں الحشد الشعبی کی نویں بریگیڈ کےکمانڈر تھے قاتلوں نے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کمانڈر کو کام سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا،واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب عراقی شخصیات نے پہلے صلاح الدین میں سکیورٹی خلا کو بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
اس سلسلے میں الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا تھاکہ ہمیں داعش کے کنٹرول سے آزادہونےوالے علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیے اس لیے اگر آزاد شدہ علاقوں کو محفوظ نہیں بنایا گیا تو داعش کے عناصر کی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی،فالح الفیاض نے مزید کہاکہ صلاح الدین میں ہونے والے واقعات کو دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہیے، اس کا مطلب یہ ہے کہ عراق کے مختلف حصوں میں سکیورٹی بڑھانے کی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں ایک مجلس پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 11 عراقی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، عراقی پولیس نے اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت کی کوشش شروع کر دی ہے،تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے پاس سنہرا موقع
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے الجدید نیوز سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل
اکتوبر
درآمدی بل میں کمی اور توانائی کی بچت کیلئے قومی منصوبہ تیار
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور
ستمبر
کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا
?️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا
فروری
ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا
اگست
آپریشن "وعدہ صادق3” اور خطے کے اسٹریٹجک مساوات میں تبدیلی
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے المنار نیوز نیٹ ورک نے ایک نوٹ میں
جون
سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن
ستمبر
مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اندرونی سلامتی کے سخت گیر وزیر اٹمر
جنوری