سچ خبریںفلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ نابلس کا محاصرہ، شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں پر حملے نیز مسجد الاقصیٰ پر حملوں کا جاری رہنا فلسطینی عوام اور رہنماؤں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
سما خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابردینی نے صیہونی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کیا، رپورٹ کے مطابق ابو دینہ نے کہا کہ صیہونی افواج کی جانب سے صوبہ نابلس کا نو روزہ محاصرہ، شہروں، دیہاتوں، کیمپوں پر حملے اور مسجد الاقصی پر حملوں کا جاری رہنا کا تسلسل نیز اس مسجد اور درگاہ ابراہیمی کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش، فلسطینی قوم اور قائدین کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان پالیسیوں کے جاری رہنے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور حالات مزید خراب ہو جائیں گے، واضح کیا کہ صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ یہ پالیسی سلامتی اور استحکام نہیں لائے گی بلکہ حالات کو خطرناک بنا دے گی۔
اس فلسطینی عہدیدار نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی قوم کسی بھی قسم کے قبضے کے جاری رہنے کو قبول نہیں کرے گی ، کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے بھی ان صیہونی پالیسیوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔