سچ خبریں:شمالی نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں نےمتعدد گاؤں پر حملے کرکے ایک سو چالیس عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا نیز دسیوں مکانات اور فصلوں کو نذر آتش کر دیا۔
شمالی نائیجیریا کے صوبے زمفارا میں 10 گاؤں پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملے کرکے 140 لوگوں کو قتل کر کیا،تاہم دہشتگردوں نے صرف قتل عام پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ متاثرہ دس گاؤں کے باشندوں کے مکانات اور انکی زرعی پیداوار کو بھی نظر آتش کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے 10 دیہاتوں کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنایا،تاہم رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں اگرچہ شک کی سوئی دہشتگرد گروہ بوکوحرام کی طرف مڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ برسوں میں نائیجیریا میں خونی حملے ہوتے رہے ہیں، یہ حملے شمالی نائیجیریا سے شروع ہوئے اور پھر دوسرے علاقوں تک پھیل گئے،دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے سال 2009 سے شمالی نائیجیریا میں خود کو مستحکم کرنے کے لئے اسلحہ اٹھایا ہے اور اسکے حملے نیجر، چاڈ اور شمالی کیمرون تک پھیل گئے ہیں۔
اس دوران ان ممالک میں بوکوحرام نے 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کا قتل کیا جبکہ انکے حملوں کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ،تاہم متاثرہ ملکوں کی حکومتیں اس دہشتگرد ٹولے کو لگام دینے میں اب تک ناکام رہی ہیں جس کے باعث اس دہشتگرد ٹولے کے حوصلے اور بلند ہو گئے ہیں۔