🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے تل ابیب کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل کی رونمائی کرکے ایک بار پھر اپنی قوت مدافعت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایران کی جانب سے "خرمشہر 4” بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کے ردعمل میں صہیونی میڈیا نے متعدد رپورٹیں شائع کیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس وقت اس نئے میزائل کی رونمائی اسرائیل اور اس کے خطرات کے خلاف ایران کے ڈیٹرنس پاور کا حصہ ہے۔
المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے لکھا کہ ایران نے ایک نئے بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کرکے یہ ظاہر کیا کہ پورا اسرائیل اس میزائل کی رینج میں ہے۔
صیہونی چینل نے لکھا کہ لیکن سوال یہ ہے کہ ایران اس وقت ایسی خبریں کیوں شائع کرتا ہے اور اس نقاب کشائی کا مقصد کیا ہے؟ صیہونی چینل 12 میں عرب مسائل کے تجزیہ کار اوہاد حمو نے اس سلسلے میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک عرصے سے انتباہات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے؛اس میزائل کی رونمائی کا اعلان تہران کی جانب سے تل ابیب کو دیے جانے والے انتباہات کا تسلسل ہے۔
ایرانی خیبر بیلسٹک میزائل کے بارے میں اپنی وضاحت میں حمو نے کہ اس کی رینج 2000 کلومیٹر ہے اور اس کے وار ہیڈ کا وزن ڈیڑھ ٹن دھماکہ خیز مواد ہے البتہ یہ ایران کا پہلا راکٹ نہیں جس کی رینج میں پورا اسرائیل ہو۔
مشہور خبریں۔
رمضان المبارک میں فلسطینی کیا کریں گے: صیہونیوں کو سخت تشویش
🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے رمضان المبارک کے دوران
فروری
الاقصیٰ بریگیڈز کے ہاتھوں غزہ میں صہیونی کمانڈ سینٹر تہس نہس
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ بریگیڈز نے غزہ شہر کے
اپریل
بلنکن کے ریاض کے سفر سے زیادہ اہم ان کا سرد استقبال تھا!
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ منگل کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ صیہونی
جون
ہتک عزت قانون،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کر دیا
🗓️ 10 جون 2024لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت قانون کے خلاف
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پاکستان نے سراہا
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے بہت سے آن لائن میڈیا اور نیوز چینلز نے
اکتوبر
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکارہو گئیں
🗓️ 8 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی دوسری بدترین لہر کا شکارہونے والے ملک
مئی
ہم امریکہ کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے:چین
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا
دسمبر
سوڈان میں جنگ بندی کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:امارات کی وزارت خارجہ کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے شعبہ کے ڈائریکٹر
اگست