سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی یمنی صدارتی کونسل کی تشکیل کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کونسل سے سبھی اراکین سعودی حکام کے تعینات کردہ کرائے کے فوجی ہیں۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے ریاض میں بننے والی یمن کی نئی صدارتی کونسل کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ جو لوگ اس کونسل کے اراکین کے طور پر منتخب ہوئے ہیں وہ صرف کرائے کے فوجی ہیں جو سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں نو تشکیل شدہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو جہاں بھی لے جانا چاہیں گے آپ کو جانا پڑے گا،انھوں نے کہا کہ ہم ریاض کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس طرح کے کھیل کود اور چکمے دینا بند کردے۔
الحوثی نے کہا کہ کوئی دشمن آپ کا سات سال تک قتل عام کرے اور محاصرہ کرے پھر کہے کہ ہم آپ کے آرام کی تلاش میں ہیں،سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہم اس کونسل کے بارے میں بات کرنے کو سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں اور ہمیں سعودی عرب کے اندرونی مسائل میں پڑنےمیں کوئی دلچسپی نہیں،ان لوگوں کو سعودی پاسپورٹ بھی ملنا چاہیے۔
الحوثی نےمزید کہا کہ ہم ان کی طرح دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے جبکہ بہتر یہی ہے کہ سعودی عرب انہیں [نئی کونسل کے اراکین] کو سعودی شہریت دے دے!