?️
سچ خبریں:جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک جسے آج صبح صہیونی حکومت نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، کے والد نے اپنے اور اپنے بیٹے کے درمیان آخری فون کال کی تفصیلات بتائیں۔
دنیا الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے آج اتوار کی صبح جلبوع جیل سے فرار آپریشن کے باقی دو قیدیوں ایهم کممجی اور مناضل انفیعات کو گرفتار کرلیا،رپورٹ کے مطابق ایهم کممجی کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے انہیں گرفتاری سے چند لمحے پہلے فون کیا اور کہا کہ وہ جس گھر میں ہیں اس کے مکینوں کی حفاظت کی خطر ہتھیار ڈال دیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے ان کے بیٹے کے بارے میں خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور یہ کہ وہ اسلحہ نہ ہونے کے باوجود وہ جنین تک پہنچنے میں کامیاب رہا، ایهم کے والد نے گھر کے مالکان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نےان قیدیوں کو تقریبا دو ہفتوں تک اپنے گھر میں رکھا،انھوں نے مزید کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ وہ جیل سے باہر رہے اور دو ہفتوں کے لیے آزاد رہے۔
ایهم کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی شادی اوراس کے بچے دیکھنے کے لیے زندہ رہوں گا، صہیونی میڈیا کے مطابق صیہونی خفیہ تنظیم شباق نے اس گھر کی نشاندہی کی جہاں قیدی قیام پذیر تھے اوران کی مدد کرنے والے دو دیگر افراد کوبھی گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو چھ فلسطینی قیدی مقبوضہ شمالی فلسطین میں واقع ہائی سکیورٹی جیل جلبوع میں سرنگ کھود کر جیل سے فرار ہو گئےجس کے بعد صہیونی حکومت نے فورا ہی ان قیدیوں کی تلاش شروع کی اور مبینہ طور پر سرچ آپریشن پر 30 ملین ڈالر سے زائد خرچ کیے،یادرہے کہ چار دیگر زیر قیدیوں محمد العارضه ، محمود العارضه ، زکریا زبیدی اور یعقوب القادری کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان
مئی
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
وزیر اعظم عمران خان کس چیز کو انسان کے لئے ضروری قرار دیا
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے
نومبر
موسم گرما تک نیٹو کی تعداد میں اضافہ ہوگا:برطانوی اخبار
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:ماسکو نے بارہا سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل
اپریل
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر
ترکی میں اقتصادی بحران پر سیاسی تناؤ کا اثر
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں ہر کوئی اکرم امام اوغلو کے
مارچ
انٹرپول کا یوکرین سے اسلحہ اسمگلنگ کے سیلاب کا انتباہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے
جون
مقبوضہ علاقوں کے شمال میں 30 فیکٹریاں بند
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقے ابھی تک شہید فواد شکر کے بزدلانہ قتل
اگست