?️
سچ خبریں:میانمار کی فوج نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے منظم اور منصوبہ بند کاروائیاں کیں اور پیر کی صبح عوامی حکومت کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ، میانمار کی فوج نے پیر کی صبح اس ملک کی سربراہ رہنما آنگ سان سوچی کو نیشنل یونین فار ڈیموکریسی پارٹی کے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ گرفتار کیا، یادرہے کہ میانمار کی فوج ، جس نے اس سے قبل پچھلے انتخابات میں بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ، نے سویلین عہدیداروں کو گرفتار کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرکے میانمار میں اقتدار پر قبضہ کرلیا، میانمار کی فوج سے وابستہ ٹیلی ویژن چینلورک پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو تقریر میں ، اعلان کیا گیا تھا کہ ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف من اننگ ہیلنگ کو اقتدار منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کی حکمراں جماعت کے رہنما کی گرفتاری کے علاوہ ، ریاستی اور علاقائی سیاستدانوں سمیت ممتاز سیاسی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک (موبائل اور لینڈ لائن فو) کو متاثر کیا گیا ہے ، میانمار کے سرکاری میڈیا پروگرام منقطع کردیئے گئے ہیں،درایں اثنا پیر کی صبح میانمار کی حکمراں نیشنل یونین برائے ڈیموکریسی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور فوج کے کمانڈروں کے مابین تناؤ بڑھتا گیا، ملک میں فوجی بغاوت پر تشویش بڑھتی جارہی تھی ، میانمار کی عوامی رہنما آنگ سان سوچی کو متعدد افراد سمیت گرفتار کیا گیا ہے، حکمران جماعت کے اعلی عہدے داروں کی میانمار کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کو صبح میانمار کی فوج نے اعلی عہدے داروں کو گرفتار کیا۔
نیشنل یونین برائے ڈیموکریسی کے ترجمان نے روئٹرزنیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ جلدی میں ردعمل ظاہر نہ کریں اور ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ قانون کے مطابق کام کریں، انہوں نے مزید کہا کہ انھیں توقع ہے کہ انہیں بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا، میانمار کی برسراقتدار پارٹی کی رہنما سان سوچی اور پارٹی کے متعدد دیگر عہدیداروں کی گرفتاری اس وقت سامنے آئی جب اس ملک کی فوج نے ان پر زور دیا کہ وہ گذشتہ سال کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کریں۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار
?️ 23 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل
جنوری
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری
Bali’s newest boutique hotel is an art-inspired design hideaway in Ubud
?️ 12 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
غزہ میں جنگ بندی کی تفصیلات
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو شروع ہونے والے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے بعد
نومبر
اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے
?️ 10 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک
مئی
وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
اہم ڈیڈ لائن گزرگئی، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا
?️ 30 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) 29 نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزر
نومبر
لبنانیوں پر نازل ہونے والی مصیبتیں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا
دسمبر