?️
سچ خبریں:میانمار میں فوجی بغاوت کے سلسلہ میں رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ نے اس ملک کی فوج کے کمانڈر کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجی اہلکاروں نے عوام کے سلسلے میں کھلی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے اپنے فضائی حملوں میں بھاری ہتھیاراستعمال کئے ہیں اور زیادہ آبادی والے علاقوں میں عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے ۔
میشل باچلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکثر افراد کے سروں پرگولی ماری گئی ہے اور جنھیں گرفتار کیا انھیں تاحد مرگ تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا،تاہم میانمار کی فوج کے ترجمان نے ابھی تک اس رپورٹ پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ جب یہی فوج روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی تھی اور انھیں اپنے ہی گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہی تھی تب اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی ادارے کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اپنے وطن سے بے گھر ہونے والے مسلمان بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جہاں انھیں طرح طرح کے مصایب جھیلنا پڑ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے
ستمبر
غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا
جنوری
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی اور روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ یوکرین میں
جنوری
دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے۔ شیری رحمان
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور
مئی
بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا
?️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے
اپریل
شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: UNRWA نے اعلان کیا کہ فلسطینی خاندانوں کو آج صبح رفح
مئی
الاقصی طوفان آپریشن کی مزید تفصیلات
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج
نومبر