ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے عہدے پر فائز

ملائیشیا

?️

سچ خبریں:ملائیشیا میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے پارلیمانی اور غیر فیصلہ کن انتخابات کے پانچ دن دن بعد آخر کار اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے بادشاہ نے اپوزیشن لیڈر کو نئے وزیراعظم مقرر کر دیا

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کو ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے اس ملک کے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کو نیا وزیراعظم بنانے کا اعلان کر کے تمام سیاسی غیر یقینی صورتحال کو ختم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہونے کے پانچ دن بعد اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کو ملائیشیا کا وزیر اعظم بنا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے شاہی محل کے اعلان کے مطابق انور ابراہیم آج بروز جمعرات ملائیشیا کے بادشاہ کے سامنے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے، یاد رہے کہ کئی دنوں کے بعد انور ابراہیم اور ان کے حریف محی الدین یاسین دونوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم بننے کے لیے 222 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 112 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا،تاہم اس ملک کے بادشاہ نے بالآخر انور کو وزیر اعظم منتخب کرکے اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔

یاد رہے کہ ملائیشیا کے پارلیمانی انتخابات میں انور ابرہیم کا اتحاد امید 82 نشستوں کے ساتھ سب سے زیادہ پارلیمانی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوا اور محی الدین یاسین کے قومی اتحاد نے 73 نشستیں حاصل کیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی کم از کم 112 نشستیں حاصل نہیں کر سکا تاکہ وہ تنہا حکومت بنا سکے۔

 

مشہور خبریں۔

عراق کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

?️ 8 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین

محض ٹوئٹس سے فوج میں بغاوت نہیں ہو سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں

لبنان میں امریکہ کی نئی سازش

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی

ای سی سی کا چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار

?️ 4 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے:عمران خان

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خارجہ پالیسی

فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!

?️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد

نیتن یاہو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوفزدہ ؛ وجہ؟

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے واقعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے